تین روز میں 2ہزار سے زائد موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ نصب ،11پوائنٹس مقرر

تین روز میں 2ہزار سے زائد موٹرسائیکلز  پر ایم ٹیگ نصب ،11پوائنٹس مقرر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرو ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر گزشتہ تین روز میں 2000سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے ایم ٹیک M-Tagکی سہولت سے استفادہ حاصل کیا۔۔۔

 جبکہ موٹر کارز پر ابھی تک 233000ٹیگ کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔ موٹر بائیکس پر مندرجہ ذیل مقامات پر M-Tag کی تنصیب کا عمل جاری ہے، جناح پارک (F-9)، پولیس چیک پوسٹ (G-14)،گلبرگ گرین، ملپور ،فیض آباد گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ مری روڈ نزر، ٹیولپ ہوٹل، روات ٹی کراس، نائنتھ ایونیو، مارگلہ ایونیو پر موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ M-Tag لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں