راولپنڈی، تشدد کرکے خاتون اور ان کے بیٹے کو زخمی کرنیوالے 2افراد گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5روز قبل موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے تنازعہ پر تشدد کرکے خاتون اور ان کے بیٹے کو زخمی کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا۔
متن مقدمہ کے مطابق پلازے کے سامنے موٹر سائیکل کھڑا کیا تو چند افراد نے مجھے اور میری والدہ کو تشدد کرکے زخمی کر دیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔