ایران پر جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی
راولپنڈی (آن لائن) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کی جانیوالی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
عالمی برادری خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیامِ امن کے لئے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے ، بار کے صدر ملک ساجد اعوان اور سیکرٹری قمر الحق خان نیازی نے کہا مسلم اُمہ کو اس نازک مرحلے پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔