سویٹ ہوم جیسے ادارے عملی تعاون کے مستحق ، طاہر محمود
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صد سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں ہمدردی، سخاوت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔۔۔
پاکستان سویٹ ہوم جیسے ادارے ہماری بھرپور اخلاقی حمایت اور عملی تعاون کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور انسانیت کی خدمت کے لیے دل کھول کر مدد و تعاون کریں۔ زمرد خان نے کہا یہ بچے ہمارا اور ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔