2001 یا 2013کے بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے ، حمایت اللہ مایار
مردان ( نمائندہ دنیا ) مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے اور بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے مطالبے کے سلسلے میں اجلاس زیر صدارت کنوینر یوسف خان بلند خیل منعقد ہوا۔
اجلاس میں سٹی میئر حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومتیں آئینی تقاضوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر کرانے کا اعلان کریں اور فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کیا جائے ۔2001 یا 2013 کے بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے ۔