این آئی ٹی بی، ہیلتھ کیئر اتھارٹی میں تعاون کا معاہدہ

 این آئی ٹی بی، ہیلتھ کیئر اتھارٹی میں تعاون کا معاہدہ

معاہدہ کے تحت آئی ایچ آر اے کے آئی ٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا ئیگا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مابین صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے ڈی ای ای پی پراجیکٹ کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ اس معاہدے کا مقصد آئی ایچ آر اے کے آئی ٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور تمام ڈیجیٹل سروسز کو ایک مرکزی اور مربوط پلیٹ فارم پر منتقل کرنا ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر آئی ایچ آر اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد زعیم ضیا اور این آئی ٹی بی کے نمائندے فیصل ممتاز نے دستخط کیے ،معاہدے کے تحت آئی ایچ آر اے کے تمام آئی ٹی سلوشنز کو ڈی ای ای پی فریم ورک کے اندر یکجا کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں