یوم شہادت حضرت علیؑ 20رمضان کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ

یوم شہادت حضرت علیؑ 20رمضان کو  فول پروف سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)یومِ شہادت حضرت علیؑ جو کہ 20رمضان المبارک کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس موقع پر امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین، سکیورٹی اداروں کے نمائندگان، پولیس افسران اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں