سی سی پی ، اِن ڈرائیو گروپ کو ای کامرس پلیٹ فارم کراوے کے حصول کی منظوری

 سی سی پی ، اِن ڈرائیو گروپ کو ای کامرس  پلیٹ فارم کراوے کے حصول کی منظوری

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) سی سی پی نے سْوول انوویشنز لمیٹڈ کی جانب سے کراوے ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ میں اکثریتی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے ۔

سْوول انوویشنز لمیٹڈ، جو عالمی اِن ڈرائیو گروپ کا حصہ ہے ، نے یہ شیئرز متعدد شیئر ہولڈرز کے ساتھ کیے گئے کال آپشن معاہدوں کے تحت حاصل کیے ۔ یہ لین دین کمیشن کی پیشگی منظوری سے قبل مکمل کیا گیا تھا، جس کا جائزہ سی سی پی نے ایکس پوسٹ فیکٹو مرجر اتھارائزیشن کے تحت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں