راولپنڈی ،ڈاکو راہ چلتے لڑکی سے موبائل ،پرس چھین کر فرار
راولپنڈی (خبر نگار )تھانہ وارث خان کے علاقے چیٹیاں ہٹیاں میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، ڈاکو سر راہ گلی سے گزرتی لڑکی سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل لڑکی کو دوران واردات مزاحمت کرتے ہوئے دیکھا گیا واقعہ گزشتہ شب گیارہ بجے پیش آیا ،گری لڑکی کو بہن نے بچانے کی کوشش کی اور ڈاکو کے فرار ہونے پر لڑکی نے اس کا تعاقب بھی کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔