سٹریٹ کرائم ،موٹر سائیکل چوری 3گینگز کے 5افراد گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار) نیو ٹاون پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 06 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کئے۔
گنجمنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فون اور رقم 6ہزار روپے برآمد کی،پیرودھائی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل،موبائل فون و رقم 5 ہزار 200 روپے برآمد کی۔