کھیوڑہ ،ذاتی رنجش پر ایک شخص قتل

کھیوڑہ ،ذاتی رنجش پر ایک شخص قتل

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) کھیوڑہ محلہ جوتانیہ میں احسن نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے تنویر عباس کو قتل کر دیا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو پنڈ دادنخان میں منتقل کر دی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں