اسلام آباد ،سرچ آپریشن ،35مشکوک افراد تھانے بند
475 افراد،236گھرانوں،47دکانوں،47ہو ٹلز،224ٹر سائیکلوں ،97گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کیے گئے ۔ آپریشن کے دوران 475 افراد ، 236 گھرانوں ،47دکانوں ،47ہو ٹلز ،224ٹر سائیکلوں اور97 گاڑیوں کوچیک کیا گیاجبکہ ایک افغانی سمیت 35 مشکوک افراداور 15موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا ۔دوران سرچ آپریشن ایک ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کیا گیا۔