آئی جی کا پولیس سٹیشن آن ویلز کا دورہ ،خدمات کا جائزہ

آئی جی کا پولیس سٹیشن آن ویلز کا دورہ ،خدمات کا جائزہ

پولیس سٹیشن آن ویلز اب تک 15ہزار سے زائد شہریوں کو خدمات فراہم کر چکا کھلی کچہر ی میں شہریوں کے مسائل سنے ،درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے پولیس سٹیشن آن ویلز کا دورہ کیا ۔ پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے پولیس سٹیشن آن ویلز پر شہریوں کو فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا ۔پولیس سٹیشن آن ویلز اپنے قیام سے اب تک 15ہزار سے زائد شہریوں کو خدمات فراہم کر چکا ہے ۔ شہریوں کو تھانہ جات اور ڈرائیونگ لائسنس کی سروسز ایک ہی جگہ بیک وقت دستیاب ہوتی ہیں۔ آئی جی نے کہاکہ پولیس سٹیشن آن ویل کے قیام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔مزید براں آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں \\\"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\\\"کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں