ممکنہ بارشیں، ریسکیو 1122نے ایمرجنسی ریسورسز کو ہائی الرٹ کر دیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آئندہ ہفتہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122مری نے تمام ایمرجنسی ریسورسز کو ہائی الرٹ کر دیا۔۔۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ایمرجنسی وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انجینئر کامران رشید ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری نے سیاحوں اور مقامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن والی سڑکوں پر خصوصی احتیاط برتیں۔