رتہ امرال ،کھلونوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

رتہ امرال ،کھلونوں کے گودام  میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

راولپنڈی (خبر نگار) رتہ امرال کے علاقے ریلوے ورکشاپ روڈ پر کھلونوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

 ریسکیو ترجمان عثمان گجر کے مطابق آگ نجی پلازہ کی دو بالائی منزلوں پر قائم کھلونوں کے گودام میں لگی ،دوفلور مکمل طور پر جل کرخاکستر ہو گئے ، تیسرے فلور کو 50 فیصد تک بچا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے گودام میں لگنے والی اگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں