درسی کتب کی مفت فراہمی کا عمل بد نظمی کا شکار ،اساتذہ پریشان
راولپنڈی(خصو صی نامہ نگار)گورنمنٹ ڈینیزیز ہائر سیکنڈری سکول صدر راولپنڈی کے وئیر ہاؤس سے مختلف سکولوں کے اساتذہ کتب وصول کرنے آئے تو سارا دن بد انتظامی اور بد نظمی کا شکار رہے۔۔۔
ترسیلی عمل میں تاخیر نے اساتذہ کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا، جس کے نتیجے میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ بروقت اور منظم اقدامات کرتی تو اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔