مردان ،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 28مستحق بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم

مردان ،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے  28مستحق بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم

مردان (نمائندہ دنیا) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مردان کے زیر اہتمام نکاح آسان پروگرام کے تحت ایک باوقار تقریب کا انعقاد مقامی شادی ہال میں کیا گیا، جس میں 28 مستحق بچیوں کو جہیز کے مکمل پیکجز فراہم کیے گئے۔

تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام رسول، ضلعی صدر ڈاکٹر ارشد، تاج ملوک اور دیگر معزز رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مردان، نوشہرہ اور صوابی سے تعلق رکھنے والی یتیم اور نادار بچیوں میں جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں