ڈی پی او جہلم کا تھانہ جلالپور شریف کا دورہ ،تعمیراتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا تھانہ جلالپور شریف کی نئی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ ،ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان نے جاری تعمیراتی کام معیار اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی پی او جہلم نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔