صدر جاسم الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے، طارق فضل

صدر جاسم الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے، طارق فضل

ٹرمپ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کی سفارتی،جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا جا رہا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سارک سی سی آئی کے سبکدوش ہونے والے صدر جاسم الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سارک سی سی آئی کی یہ بلڈنگ جنوبی ایشیائی ممالک میں باہمی رابطوں اور قریبی تعلقات کی عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے خطے میں حالیہ جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر ٹرمپ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کی سفارتی اور جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے ۔ وفاقی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں سارک کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں