امریکی و اسرائیلی بمباری، ایران میں شہدا کی تعداد 3,468 تک جا پہنچی

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں جنگ کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 3,468 ہوگئی ہے۔

ایران کی سرکاری فاؤنڈیشن برائے شہدا و امورِ سابقہ جنگجوؤں نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 3,468 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حالیہ کشیدگی میں شہید ہونے والوں کی یہ تعداد ایرانی خبر رساں ادارے اسنا نے رپورٹ کی جسے فاؤنڈیشن کے سربراہ احمد موسوی کے حوالے سے بیان کیا گیا۔

اس سے قبل 12 اپریل کو ایرانی قانونی طب کے ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں جنگ کے دوران 3,375 افراد مارے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں