مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ 3ملزم گرفتار ،ایک فرار

مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ 3ملزم گرفتار ،ایک فرار

راولپنڈی (خبر نگار)تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،ایک زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار، چوتھا فرار ہوگیا۔۔

، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان سے شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو قبل ازیں اسلام آباد میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ ، نصیرآباد پولیس نے رات گئے مشکوک جانتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں