1300 روپے کے لین دین پر 2افراد قتل
واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقہ پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا ،ملزم فرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر 2 افراد قتل کردیئے گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقہ پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں لڑائی جھگڑا 1300 روپے کے لین دین سے شروع ہو کر فائرنگ تک جا پہنچا۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، مرنے والے ایک شخص کی شناخت 25 سالہ سراج کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیں جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔