شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،آئی جی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم دفتری امور میں مصروفِ عمل رہے ۔ اس دوران انہوں نے عوامی مسائل کے فوری اور مو ثر حل، پولیسنگ کے پیشہ ورانہ معیار، اور۔۔۔
مختلف انتظامی و آپریشنل معاملات کا جائزہ لیا۔ آئی جی نے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، شفاف تفتیشی نظام اور قانونی تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد کو پولیس کی اولین ترجیحات قرار دیا۔انہوں نے اے آئی جی انوسٹی گیشن/کمپلینٹس سید عنایت علی شاہ اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ اجلاس کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات، قانونی امور، شہری شکایات کے ازالے اور انصاف کی مو ثر و بروقت فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی عمل کو مزید شفاف، غیر جانبدار اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔