کھیوڑہ ، 3 روزہ خصوصی ہیلتھ سکریننگ کیمپ اختتام پذیر
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا )محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب کی ہدایات پر مریم نواز ہیلتھ سنٹر کھیوڑہ میں جاری 3 روزہ خصوصی ہیلتھ سکریننگ کیمپ کامیابی کے۔۔
ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ ڈاکٹر حسن اعزاز، انچارج سول ہسپتال کھیوڑہ کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، جہاں تقریباً 650 مریضوں کا طبی معائنہ اور مختلف بیماریوں کی سکریننگ کی گئی کیمپ کے دوران ہیپاٹائٹس بی و سی، ایڈز، ملیریا، شوگر، ٹی بی اور خون کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ، جبکہ خواتین اور بچوں کے لیے چیک اپ، ویکسینیشن، غذائیت اور کونسلنگ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔