ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی زیرصدارت اجلاس، جدید انفراسٹرکچر اور ویلفیئر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیرصدارت اجلاس کے دوران اسلام آباد پولیس کے۔۔
جدید تعمیراتی منصوبوں، ادارے کی انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعارف کروائے گئے ویلفیئر انیشیٹوز اور مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے تمام افسران کو تمام ترقیاتی و فلاحی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔