نوجوانوں کو جدید تکنیکی،کاروباری مہارتوں سے روشناس کر رہے ،وجیہہ قمر
تعلیمی اداروں، صنعتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون دیر پا امن کیلئے ضروری
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگس اینڈ کرائم کے تعاون سے 7تا 16 مئی پائیدار امن کے قیام کے لیے زراعت میں سماجی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے عنوان سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا ماڈیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر تھیں جبکہ ڈاکٹر احمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر پی سی ای نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ تکنیکی تعلیم، زرعی جدت اور سماجی کاروباری سرگرمیوں کا امتزاج نوجوانوں کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے ۔ حکومت نوجوانوں کو جدید تکنیکی اور کاروباری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ تعلیمی اداروں، صنعتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون پائیدار ترقی اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے ۔