راولپنڈی:متوفی اساتذہ کے ورثا کی مددکیلئے 4کروڑ سے زائد جا ری

 راولپنڈی:متوفی اساتذہ کے ورثا کی مددکیلئے 4کروڑ سے زائد جا ری

لیوانکیشمنٹ کے 163 کیسز منظور،ساڑھے 6کروڑکے فنڈز مختص کر دئیے گئے

 راولپنڈی (خاورنوازراجہ) راولپنڈی سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے دورانِ ملازمت وفات پانے والے 15اساتذہ و ملازمین کے ورثا کے مالی امداد کے کیسز کی مد میں 4 کروڑ 21لاکھ روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ عرصہ دراز سے زیر التوا 163 مرد و خواتین اساتذہ اور ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کیسز کی بھی منظوری دے دی ہے ، جن کے لیے 6کروڑ 49 لاکھ 28 ہزار 500 روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی محمد یاسین خان بلوچ نے تمام متعلقہ آفیسر ز کو ہدایت کی ہے کہ فنانشل اسسٹینس اور لیو انکیشمنٹ کی ادائیگیوں کا عمل مکمل شفافیت، دیانت داری اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ان اقدامات سے متاثرہ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو فوری مالی ریلیف ملے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں