کچرے کی منتقلی کے آپریشنز عارضی طور پر کمیٹی چوک منتقل

کچرے کی منتقلی کے آپریشنز  عارضی طور پر کمیٹی چوک منتقل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) لیاقت باغ میں واقع مرکزی ٹرانسفر سٹیشن پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی کام کے باعث راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے۔۔۔

کچرے کی منتقلی کے آپریشنز کو عارضی طور پر کمیٹی چوک (اتوار بازار) میں قائم متبادل مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو صفائی کی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جاسکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں