ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے پر 30گاڑیوں کو چالان

ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے پر 30گاڑیوں کو چالان

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارروائی ،11بسیں تھانے بند

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے آئی جے پی روڑ پر کھڑی بسوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 بسوں کو تھانے منتقل کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ اتھارٹی کی جانب سے 30 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ۔یہ کارروائیاں چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایات پر کی گئیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مخصوص بس اسٹینڈز اور سٹاپس کے علاوہ گاڑیوں کو روڑ پر رکنے کی کوئی اجازت نہیں ہے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں