نوشہر ہ ،مسلح افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ کے علاقے مغلکی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ ، اے ایس آئی طاہر خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی۔۔۔
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمی اہلکار کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔