اسلام آباد میں بارشیں ، حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے،ڈی سی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں جاری بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں،برسا تی نالوں اور اہم شاہراہوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے جبکہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments