ایچ نائن ہفتہ وار بازار میں فائر سیفٹی موک ڈرل کا انعقاد

ایچ نائن ہفتہ وار بازار میں فائر سیفٹی موک ڈرل کا انعقاد

فرضی آتشزدگی کا منظر پیش، محفوظ انخلا، فائر بریگیڈ کارروائی کا عملی مظاہرہدکاندار حفاظتی اصولوں پر عمل، ہنگامی راستے کھلے رکھیں، ڈائریکٹر فائر سروس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف آفیسرایم سی آ ئی کی ہدایات پر ایچ نائن بازار میں آتشزدگی کے واقعات کے پیش نظرکیپٹل ایمرجنسی سروس، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈی ایم اے کے اشتراک سے فائر سیفٹی موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر فائر سروس محمد احسن نے تمام دکانداروں پر زور دیا کہ وہ فائر فائٹنگ آلات کو ہر وقت قابلِ استعمال حالت میں رکھیں، برقی حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور بازار میں ہنگامی راستوں کو ہر وقت کھلا رکھیں۔ موک ڈرل کے دوران ایک فرضی آتشزدگی کا منظر پیش کیا گیا جس میں آگ کی اطلاع دینے کا طریقہ، محفوظ انخلا، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی، پورٹیبل فائر ایکسٹنگوشرز کا عملی استعمال اور مختلف اداروں کے درمیان مربوط ہنگامی ردِعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکا کو ابتدائی آگ بجھانے، فوری اطلاع دینے، محفوظ انخلا اور حادثات سے بچاؤ کے عملی طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں دکاندار ، بازار انتظامیہ حکام ، شہری اور سی ڈی اے کے افسر موجود تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...