کلرکہا ر کے سیوریج نالے بند، گندا پانی گلیوں میں بہنے لگا
باسیوں کا گھروں سے نکلنا محال، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
کلرکہار (نمائندہ دنیا) بارشوں کے بعد کلرکہار کے بیشتر سیوریج نالے بند ہو گئے جس کی وجہ سے گندا پا نی گلی محلوں میں بہہ رہا ہے جبکہ کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ محلہ غوثیہ، محمدی محلہ، محلہ جناح آبادی کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کئی گھروں میں گندا پانی داخل ہو چکا جبکہ علاقہ میں امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، بلدیہ کلرکہار کے سرکاری اور ڈیلی ویجز ملازمین ہونے کے باوجود نکاسی آب یا صفائی کا کوئی کام نہیں ہو رہا جس کی وجہ یہاں کے مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر صورتحال میں بہتری کے اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments