الفارابی یونیورسٹی میں قازق پاکستان ریسرچ سینٹر کے قیام پر اتفاق
وجیہہ قمر کی الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی حکام سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جمہوریہ قازقستان کے دورے کے دوران وفاقی وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین اور ریکٹر، پروفیسر ژانسیت توئیمبایف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال اور الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی میں قازقستان، پاکستان ریسرچ سینٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرِ مملکت نے الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کی بین الاقوامی شہرت، اعلیٰ تعلیمی معیار اور نمایاں تحقیقی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments