مون سون کے پیش نظر ڈرین ڈی سلٹنگ آپریشن شروع
ستھرا پنجاب ایجنسی کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر نالیوں کی صفائی جاری
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مون سون سیزن کے دوران ممکنہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے شہر بھر میں گرینڈ ڈرین ڈی سلٹنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ آپریشن کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف یونین کونسلز میں نالیوں کی صفائی بڑے پیمانے پر جاری ہے تاکہ بارش کے پانی کی بلا رکاوٹ نکاسی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس خصوصی مہم کے دوران صفائی عملہ نالیوں میں جمع مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا رہا ہے۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مون سون سیزن کے پیش نظر تمام ڈرینج سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments