لینڈ سلا ئیڈنگ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح، ضلعی انتظامیہ مری

لینڈ سلا ئیڈنگ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح، ضلعی انتظامیہ مری

اے ڈی سی آر کا دورہ مسیاڑی، امدادی و بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ نگرانی لوئر ڈھک مسیاڑی میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد و بحالی کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر اویس کیانی نے کئی میل پیدل سفر کرتے ہوئے لوئر ڈھک مسیاڑی کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، انہوں نے موقع پر جاری امدادی و بحالی کی سرگرمیوں، ملبہ ہٹانے کے کام اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔ عمر اویس کیانی نے کہا متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے متاثرین کی جلد بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...