آئی ٹی پی، آج تا 2اگست موبائل سہولت وینز کا شیڈول جاری
شہری صبح ساڑھے 8سے شام 5بجے تک خدمات سے استفادہ کرسکیں گے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج 27جولائی سے 2اگست تک مختلف مقامات پر خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شہری صبح ساڑھے 8سے شام 5بجے تک اپنی دہلیز پر پولیس خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔ 27جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز آئی ایٹ مرکز، سہولت وین 1مین آبپارہ چوک، وین ٹو میڈیا ٹاؤن، وین تھری راول ٹاؤن، 28جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی ایٹ مرکز ، وین ون ملٹی گارڈن بی 17، وین ٹو ایئر ہیڈ کوارٹرز ای نائن، وین تھری ٹریفک آفس فیض آباد جبکہ 29جولائی کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی سیون مرکز، وین ون پی ڈبلیو ڈی نزد تندوری، وین ٹو علی پور نزد الفلاح اسلامک بینک، وین تھری مری روڈ ایڈونچر ان چیک پوسٹ پر خدمات فراہم کرے گی۔
اسی طرح 30جولائی کو آئی ایٹ مرکز ، وین ون نیول ہیڈکوارٹرز ای ایٹ، وین ٹو سیور فوڈز بلیو ایریا، وین تھری ٹریفک آفس فیض آباد، 31جولائی کو بری امام، وین ون کھنہ پل، وین ٹو ڈی ایچ اے فیز ٹو گیٹ نمبر 4، وین تھری فارن آفس چیک پوسٹ،یکم اگست کو ایف ایٹ مرکز، وین ون ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جی 11، وین ٹو آئی جے پی روڈ منڈی موڑ اور وین تھری ٹریفک آفس فیض آباد پر خدمات انجام دے گی۔ 2اگست کو ایچ نائن اتوار بازار، وین ون ٹریفک آفس راول ٹاؤن، ون ٹو پولیس لائن ایچ الیون اور وین تھری اسلام آباد کلب میں دستیاب ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments