100سے زائد ارکان کا پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک پر اعتمادکا اظہار
بہارہ کہو میں تنظیم کا اجلاس،مرحوم ڈاکٹر افضل بابر کو خراجِ عقیدت پیشپی ایس این تمام رکن اداروں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریگا، مقبول حسین ڈار
اسلام آباد، بہارہ کہو (خصوصی رپورٹر، نمائندہ دنیا) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک (PSN)اسلام آباد کے زیر اہتمام نجی بہارہ کہو میں زونل اجلاس ہوا جس میں 100سے زائد رکن سکولوں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی اور پی این ایس پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدرپی ایس این اسلام آباد مقبول حسین ڈار نے کی ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ، سینئر نائب صدر چودھری محمد ارشد، نائب صدور حاجی عبد الندیم، عبیدہ یزدان، مرکزی جنرل سیکرٹری امتیاز علی خان اور چیئرمین مرکزی کمیٹی برائے FBISEامور سلیم خان نے شرکت کی، تمام رکن سکولوں نے PSNپر اعتماد کا اظہار کیا اور اجلاس کے کامیاب انعقاد پر زونل جنرل سیکرٹری محسن عباسی، نائب صدور محمد علی اور عالمگیر خان، سیکرٹری اطلاعات سعید الرحمٰن اور نعمان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکا نے مرحوم ڈاکٹر محمد افضل بابر کی تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مختلف سوالات اور تحفظات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔ مرکزی صدر مقبول حسین ڈار نے مرکزی قیادت، زونل تنظیموں اور رکن سکولوں کے درمیان اتحاد، باہمی رابطے اور مضبوط ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا پی ایس این تمام رکن اداروں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments