سیکرٹری WWFکا دورہFFCلرننگ سینٹر گوٹھ ماچھی
امید ہے ایف ایف سی مستقبل میں اپنی خدمات جاری رکھے گی، ذوالفقار احمد
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے گزشتہ روز ایف ایف سی لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر گوٹھ ماچھی صادق آباد کا دورہ کیا ، اس موقع پریونٹ منیجر آصف شفیع نے ان کا استقبال کیااور مختلف تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا ایف ایف سی لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف دیگر ممالک سے آنے والے افراد کو بھی اعلیٰ معیار کی فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے ۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد متعدد نوجوان مختلف صنعتی اداروں اور فیکٹریوں میں اہم تکنیکی عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایف ایف سی لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر ملک میں ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔دورے کے دوران سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے سینٹر کے مختلف تربیتی یونٹس، ورکشاپس، لیبارٹریز اور عملی تربیتی سہولیات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا او ر انتظامیہ، تربیتی عملے کی کاوشوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایف ایف سی مستقبل میں اپنی خدمات جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments