سرچ آپریشنز ،8مشکوک افراد ،18موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز ،8مشکوک افراد ،18موٹر سائیکل تھانے بند

350 افراد، 219گھروں ، ایک ہوٹل ،164موٹر سائیکلوں اور 90گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 350 افراد، 219 گھروں، 39 دکانیں، ایک ہوٹل ،164 موٹر سائیکلوں اور 90 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے آٹھ مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...