اسلام آباد پولیس کا سالانہ سمر کیمپ 2026 کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

اسلام آباد پولیس کا سالانہ سمر کیمپ 2026 کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

بچوں کو گھڑ سواری، تیراکی، تیراندازی، تائیکوانڈو، مارشل آرٹس، فٹ بال، گالف کی تربیت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا سالانہ سمر کیمپ 2026کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹرز ساجد اکرام، پولیس افسران، سمر کیمپ میں شریک بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ سمر کیمپ کمیونٹی پولیسنگ کا ایک اہم حصہ ہے ، جس کے دوران ایک ماہ تک بچوں کو گھڑ سواری، تیراکی، تیراندازی، تائیکوانڈو، مارشل آرٹس، فٹ بال، گالف، ابتدائی طبی امداد اور خود حفاظتی تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے میجک شو، تفریحی اور تخلیقی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ ان کی جسمانی، ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...