جائیکا کے صدر کا دورہ پاکستان ، اہم شخصیات سے ملیں گے
دورے کے دوران ڈاکٹرینا کا جا ئیکا کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کرینگے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )جاپان انٹر نیشنل کو آپریشن ایجنسی ( جائیکا ) کے صدر ڈا کٹرینا کا کی یو ٹیم کے ہمراہ پاکستان کاسرکاری دورہ کریں گے ۔ یہ ڈاکٹرینا کا کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے جبکہ 2020 کے بعد کسی بھی جائیکا صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ بھی ہے ۔ پاکستان کے اپنے پہلے دورے کے دوران ڈاکٹرینا کا جا ئیکا کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کریں گے ۔ وہ وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وصوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ جاپان کی سرکاری ترقیاتی معاونت ( اوڈی اے ) پر عمل درآمد کرنے والے ادارے کی حیثیت سے ، جائی کا گزشتہ 70 برس سے زائد عرصے سے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ دورے کی نمایاں سرگرمیوں میں ڈاکٹرینا کا کا فیصل آباد واٹر سپلائی امپروومنٹ پرا جیکٹ کے مختلف منصوبہ جاتی مقامات کا دورہ شامل ہے ، جو پاکستان میں جاپان کے نمایاں شہری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا دکو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری توسیع کے باعث محفوظ پینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں طویل عرصے سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جائیکا نے 2016 سے 2019 کے دوران \\\" فیصل آبا دواٹر سپلائی ،سیوریج اینڈ ڈر پیچ ماسٹر پلان\\\" کی تیاری میں معاونت فراہم کی ، جس کے تحت 2038 تک پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی پائیدار خدمات کے لیے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس ماسٹر پلان کی بنیاد پر ، جائیکا نے \\\" فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور پانی کی تقسیم کے نظام کی بہتری کے منصوبے \\\" کے لیے مجموعی طور پر 4.094 ارب جاپانی بین کی گرانٹ فراہم کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments