ڈپٹی کمشنر کا سہولت سینٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا سہولت سینٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ایک ماہ میں 2300انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، 809کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری،بریفنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ کے سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کارکردگی کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر کو فیسیلیٹیشن سینٹر کی گزشتہ ایک ماہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بریفنگ میں بتا یا گیا کہ ایک ماہ کے دوران 2300سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء کیا گیا، 809کریکٹر سرٹیفکیٹس، 2700ڈومیسائل جاری کیے گئے، ایک ماہ کے دوران 588برتھ سرٹیفکیٹس، 812ایم آر سی اور ڈی آر سیز کا اجراء کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 162شورٹی بانڈز اور ڈاکیومنٹس اٹیسٹیشن کے 451کیسز آئے، سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر آنے والے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔، ڈی سی نے کہاکہ سروسز میں مزید بہتری کیلئے سیٹیزن کمپلینٹ باکس پر روزانہ کی بنیاد پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...