بچوں کو تمباکو سے بچانے کیلئے اقدامات ،مشترکہ اجلاس میں تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پارلیمنٹری کاکس آن چائلڈ رائٹس (PCCR)، قومی اسمبلی اور سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (SPARC) کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔۔۔
جس میں بچوں کے تحفظ کے لیے تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چودھری اور وفاقی کوآرڈینیٹر پی سی سی آر نے کی۔ انہوں نے بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کی ابھرتی ہوئی مصنوعات بالخصوص واپنگ اور نکوٹین پاؤچ سے بچانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور بچوں، والدین اور اساتذہ میں آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments