علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے مابین تعلیمی معاہدہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے درمیان تعلیمی، صنعتی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ۔۔۔
مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضیٰ منڈوی والا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرار راجہ عمر یونس نے دستخط کیے ۔اس مفاہمت کا بنیادی مقصد یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا، طلبہ اور نوجوانوں کو جاپانی زبان، فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں، کاروباری و صنعتی تحقیق، عملی تربیت، انٹرن شپ اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments