سورینج کان حادثہ، متاثرہ خاندانوں کو10،10لاکھ کے چیک جا ری

سورینج کان حادثہ، متاثرہ خاندانوں کو10،10لاکھ کے چیک جا ری

ایف آئی آر درج،انکوائری کمیٹی بنادی گئی ،ذمہ داروں کیخلاف کا رروا ئی ہو گی وفاقی حکومت متاثرین کی معاونت جاری رکھے گی، انجینئر امیر مقام کا تقریب سے خطاب

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سورینج کول مائن حادثے کی ایف آئی آر درج، حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد و معاونت جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جرگہ ہال الپوری، شانگلہ میں سورینج کول مائن، بلوچستان کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کی جانب سے شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین میں 10،10 لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے گئے جو وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چودھری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر جاری کیے گئے ۔ امیر مقام نے کہا مزید امدادی چیکس بھی جلد فراہم کیے جائیں گے ۔ مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے شانگلہ میں ای او بی آئی کا دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔ کوئلہ کان مزدوروں کے تمام جائز مطالبات جلد حل کیے جائیں گے ، حادثات میں شہید ہونے والے مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات ورکرز ویلفیئر فنڈ برداشت کرے گا۔ سکل ڈویلپمنٹ سکیم کے ذریعے شانگلہ کے بچوں کو ہنرمند بنایا جائے گا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...