سی ڈی اے اور انتظامیہ کے زیر اہتما م پریڈ آج ہوگی

سی ڈی اے اور انتظامیہ کے زیر اہتما م پریڈ آج ہوگی

پریڈ ڈی چوک میں شام 5بجے ہوگی ،عوام کا داخلہ فری ہوگا ،سکیورٹی سخت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جشن آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ڈی چوک میں اسلام آباد سٹی پریڈ 2026 کا انعقاد کیا جائیگا۔ سلام آباد سٹی پریڈ کے پروگرام کا آغاز 14 اگست کو شام 5 بجے کے بعد کیا جائیگا۔ اس ایونٹ میں عوام الناس کیلئے مفت انٹری ہوگی۔ جسمیں فیملیز کیلئے علیحدہ انکلوژرز اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، اس میگا عوامی ایونٹ میں اسلام آباد پولیس کے مختلف سکواڈز، سمیت میوزیکل کنسرٹ جسمیں معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ، گلوکار ساحر علی بگا اور دیگر فنکار پرفارم کرینگے ۔ جبکہ بچوں کیلئے پپٹ شو، فلوٹس اور دیگر رنگا رنگ تفریحی سرگرمیوں سمیت آتش بازی کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف نے متعلقہ افسران کے ہمراہ تقریب کے انتظامات اور ریہرسل کا تفصیلی جائزہ کرنے کیلئے ڈی چوک کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر پریڈ سے ہمارے بچپن کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال قبل 23 مارچ کی پریڈ کا انعقاد یہاں کیا جاتا تھا جو بعد میں ختم کر دیا گیا۔ مگر اب اس پریڈ کا اہتمام دربارہ کیا گیا ہے اور اب اس پریڈ میں ہر شخص شرکت کر سکتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...