پاکستان کی مضبوطی اور ترقی ہمارا مشن ہونا چاہئے ،علیم خان
آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ، قدر اور حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ،پیغام
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے 79 ویں یوم آزادی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کی قدر اور حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد، لازوال قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بے مثال قیادت کا ثمر ہے ، یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہنے کا درس دیتا ہے ،ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاجبکہ پاکستان کی مضبوطی اور ترقی ہی ہماری اجتماعی ترجیح اور قومی ذمہ داری ہونی چاہیے ، ملکی سرحدوں کی حفاظت افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مرہونِ منت ہے ، یومِ آزادی کے موقع پر ہم وطنِ عزیز کے شہداء و غازیوں اور ان کے عظیم خاندانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments