ڈی جی سیف سٹی کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی جی سیف سٹی کا ڈیوٹی پوائنٹس  کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر و ٹریننگ عتیق طاہر نے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے اہم شاہراہوں، عوامی و تفریحی مقامات اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو مستعدی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔سینئر پولیس افسران نے سکیورٹی ڈیوٹی پر پولیس کی موجودگی اور نگرانی کو مزید مؤثر بنانے ، شہریوں کی آمد و رفت اور عوامی اجتماعات کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...