بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز
اسحاق ڈار او ر دیگر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،تقریبات کا باضابطہ افتتاح
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی، طارق فضل چو ، علی ڈار، ڈاکٹر امجد اور چوہدری ریاض نے دربار حضرت بری امام سرکارؒ پر حاضری دے کر مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور عرس کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، خادم دربار بری امام سرکار و بابا کلو سرکار راجہ سرفراز اکرم سمیت وفاقی و ضلعی انتظامیہ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی رہنماؤں سمیت عقیدت مند بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اسحاق ڈار نے مزار پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ عرس کی تقریبات 15اگست سے 17اگست 2026ء تک تین روز جاری رہیں گی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین اور عقیدت مند شرکت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments